اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

841,749FansLike
9,978FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

ملک بھر میں محرم الحرام کے مرکزی جلوس برآمد

ملک بھر میں 8 محرم الحرام کے سلسلے میں مجالس عزا اور جلوسوں کا اہتمام نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ کیا جا رہا ہے۔

لاہور

لاہور میں 8 محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ دربارِ حسین اندرونِ موری گیٹ سے برآمد ہو گیا، جو لوہاری گیٹ پہنچ گیا ہے۔
مرکزی جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا شام کو امام بارگاہ بیت الرضا پرانی انار کلی پہنچے گا۔

کراچی

کراچی میں8 محرم الحرام کا جلوس دوپہر ڈیڑھ بجے برآمدہوا، جلوس کی گزرگاہوں پر عام ٹریفک کا داخلہ بند ہو گا، اس حوالے سے ٹریفک پلان بھی جاری کیا گیا ہے۔

8 محرم الحرام کے جلوس کی گزرگاہوں پر موبائل فون سروس بند کر دی جائے گی، جلوسوں کے باعث گرین لائن بس سروس بھی آج سے 9 اگست تک معطل رہے گی۔

سیکیورٹی کے لیے نمائش اور اطراف کی سڑکوں کو کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا ہے، جلوس کی گزر گاہ اور اطراف میں تمام دکانوں کو بھی سِیل کر دیا گیا ہے۔

پشاور

پشاور میں 8 محرم الحرام کاجلوس آج سہ پہر 3 بجے امام بارگاہ نجف علی شاہ کوچی بازار سے برآمد ہوگا۔
جلوس کے داخلی راستوں پر پولیس کی ناکہ بندی، بازار اور دکانیں بند کر دی گئی ہیں۔