اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,432FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

ہر دور کااپنایزیدہوتا ہے،پاکستان آج یزیدیت اورفسطائیت کےنرغےمیں ہے، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف ـ( پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ یہ جانتے ہوئے بھی کہ ہمارےنبی پاکﷺ کےنواسےراہ حق پر تھے،کوفہ کےلوگ یزید کےخوف سےانکی مدد کو نہ نکلےاور اسلام کےعظیم ترین المیےکووقوع پذیرہونےدیاگیا۔

سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے جاری ایک پیغام میں کہا گیا کہ ہر دور کااپنایزیدہوتا ہے۔مجرموں کے کےبرسراقتدارگروہ،جسےتبدیلی حکومت کی امریکی سازش کےذریعےحکومت میں لایاگیااورانکےسرپرستوں کےاقتدارکی شکل میں پاکستان آج یزیدیت(فسطائیت)کےنرغےمیں ہے۔

عمران خان نے کہا کہ کیا ہمارے لوگ بھی خوف میں مبتلا ہوکر اس سازش کےسامنے سرجھکائیں گےیا قوم اس کڑےامتحان کا سامنا کرے گی؟

عمران خان کا کہنا تھا کہ13 اگست کو میں اپنےحقیقی آزادی جلسےمیں اس فسطائیت سےنمٹنےکےمنصوبےکااعلان کروں گا۔