اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

833,376FansLike
9,975FollowersFollow
558,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

تحریک انصاف نے فارن فنڈنگ کیس عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر فواد چوہدری کاکہنا ہے کہ 11 ویں محرم کے بعد الیکشن کمیشن کا فارن فنڈنگ کیس پر فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے،کسی مائی کے لعل میں جرت ہے خان کو نااہل کرے؟

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہماری سینئر لیڈرشپ کے 13 اکاؤنٹس میں جو ٹوٹل 2 کروڑ روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی ہے اس پر ایف آئی اے نے انہیں نوٹس جاری کیے لیکن سگریٹ چور نے اس لیگل ٹرانزیکشنز پر ایسی ہیڈلائنز لگوائی جیسے کتنے ارب چوری ہوگے ہیں۔ ان اکاؤنٹس کی الیکشن کمیشن کو مکمل تفصیل 13 والیمز میں دی گی۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ 25مئی کی بربریت پر جوائنٹ انویسٹیگیشن ٹیم بنائی جا رہی ہے جو رانا ثنا، عطا تارڑ، حمزہ شہبازاور پولیس افسران کو طلب کرے گی۔ ہمیں امید ہے جیسے رانا ثناء کو ہم سے توقع ہے ہم ایف آئی اے سے تعاون کریں گے ویسے ہی یہ اسلام آباد چھپنے کی بجائے انویسٹیگیشن ٹیم کے سامنے پیش ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں 16 لوگوں کو شہید کیا گیا، سینکڑوں لوگ زخمی ہوئے اس کیس پر بھی پنجاب حکومت تیزی سے آگے بڑ ھے گی۔ ہمیں امید ہے وفاقی حکومت اس ضمن میں ہم سے تعاون کرے گی اور جو لوگ پولیس کو مطلوب ہوں گے انکو عہدوں سے ہٹا کر گرفتاری کی اجازت دے گے۔

ان کا کہنا تھا کہ (ن)لیگ کی فنڈنگ آڈٹ شدہ ہی نہیں، وہ کوئی اسحاق ڈار کا منشی ہے جس نے دستخط کیے ہیں اور نہ فنڈنگ کا سورس بتایا گیا ہے کہ پیسے آئے کہاں سے ہیں۔( ن) لیگ نے الیکشن کمیشن میں بتایا انہوں نے 2013 الیکشن کی میڈیا کمپین پر 1 ارب 30 کروڑ روپے خرچ کیے لیکن یہ نہیں بتایا پیسہ آیا کہاں سے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی2جماعتیں رجسٹر ہیں، زرداری کی پارٹی نے جواب دیا ہمیں بلاول کی پارٹی نے فنڈز دیے لیکن قانون کے مطابق ایک پارٹی، دوسری پارٹی کو فنڈ نہیں دے سکتی۔ پیپلز پارٹی کے اوپننگ اکاؤنٹ میں 41 کروڑ آیا جس کا سورس معلوم نہیں، نہ پارٹی لیڈر کا سرٹیفیکیٹ جمع ہوا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے امریکہ میں فنڈنگ کیلئےایل ایل سی بنائی جس کا پاکستان میں ریکارڈ نہیں۔ امریکی میں کھولے گے اس اکاؤنٹ کے پاکستانی ایمبیسی میں فنکشن ہوئے جو حسین حقانی نے مینج کیا۔ اس میں کروڑوں روپے آئے لیکن یہ پی پی کی بجائے زرداری کے اکاؤنٹ میں آئے جس کا اب کوئی پتہ نہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کو نااہل کروانے کی کمپین میں وہ صحافی شامل ہیں جن کی ہمدردیاں ساری زندگی حامد کرزئی، اشرف غنی کیساتھ رہی ہیں۔ کسی مائی کے لعل میں جرت ہے خان کو نااہل کرے، عمران خان کے مقابلے میں یہ سب جوکرز اکٹھے ہیں۔