اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

806,882FansLike
9,941FollowersFollow
553,000FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

ہر چیز برداشت کی جاسکتی ہے لیکن پاک فوج کے خلاف پروپیگنڈا نہیں ،چوہدری شجاعت حسین

مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے ہر آفت، مصیبت اور مشکل گھڑی میں قوم کی مدد اور خدمت کی، فوج کے خلاف پروپیگنڈا مہم ناقابل برداشت ہے۔

تفصیلات کے مطابق چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پاک فوج نے ہرمصیبت اور مشکل گھڑی میں قوم کی مدد اور خدمت کی، امن و امان کی بحالی اور دہشت گردی کے خاتمے میں فوج نے اہم کردارادا کیا اور قربانیاں دیں۔

انہوں ںے کہا کہ سانحہ لسبیلہ کے شہدا کے اہل خانہ کے غم اور دکھ میں پوری قوم برابر کی شریک ہے۔سیاست دان مصلحتوں کو نظر انداز کر کے فوج ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر چیز برداشت کی جاسکتی ہے لیکن فوج کے خلاف پروپیگنڈا مہم ناقابل قبول اور ناقابل برداشت ہے۔

چوہدری شجاعت نے کہا کہ سیاست دان سیاسی معاملات اور مصلحتیں پس پشت رکھ کر پروپیگنڈا مہم کو ناکام بنائیں اور فوج کی مکمل سپورٹ کریں۔