اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,236FansLike
9,977FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

پشاور میں گھریلو تنازع پر فائرنگ ،4 افراد جاں بحق

پشاور میں رشتے داروں کے درمیان تصادم نے 4 جانیں چلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ چمکنی کی حدود کالا منڈی میں قریبی رشتے داروں کے درمیان فائرنگ ہوئی جس میں ایک فریق کے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مقتولین میں بخت زمان، سفید گل پسران سید زمان، محمد ریحان ولد شاہ زمان اور زبیر ولد فضل حمید شامل ہیں جو کہ تازہ دین ماسمہ چمکنی کے رہنے والے ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان میں بلال ولد زرداد اور ادریس ولد حاجی افسر و دیگر شامل ہیں جن کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے اور ان کے ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

پولیس نے مزید بتایا ہے کہ مقتولین اور ملزمان آپس میں چچا زاد بھائی ہیں، پولیس نے ڈیڈ باڈیز کو تحویل میں لے لیا ہے۔