اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,500FansLike
9,978FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

یوٹیلیٹی اسٹورز پر دالوں کی قیمت میں 48 روپے فی کلو تک کا اضافہ

یوٹیلیٹی اسٹورز پر دالوں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ، کالے چنے کی قیمت 172 روپے سے بڑھا کر 220 روپے فی کلوکردی گئی ۔

جیو نیوز کی خبر کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے دالوں کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ۔اعلامیہ کے مطابق دالوں کی قیمتوں میں 48 روپے فی کلو تک کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر کالے چنے کی فی کلو قیمت میں 48 روپے، ثابت مسور 35 روپے، دال مسور 40 روپے، دال مونگ اور چنے کی دال کی فی کلو قیمت میں 30روپے اضافہ کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 950 گرام چائے کی قیمت میں 300 روپے، ایک لیٹر برانڈڈ دودھ کی قیمت میں 20 روپے جبکہ 260 گرام شہد کے جار کی قیمت میں 115 روپے تک کا اضافہ کیا گیا تھا۔