اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,255FansLike
9,977FollowersFollow
560,700FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر پر ایف بی آئی کا چھاپہ، تلاشی کے دوران تجوری توڑ دی گئی

امریکاکے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر پر ایف بی آئی ٹیم نے چھاپہ مارا کارروائی کی ۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اہلکاروں نے چھاپے کے دوران گھر کی تجوری تک توڑڈالی ۔

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام عائد کیا ہےخفیہ ادارے کی ٹیم نے ان کے فلوریڈا والے گھر میں چھاپہ مارا ہےجبکہ تلاشی کے دوران ان کے گھر میں موجود ایک سیف کو توڑکر تلاشی لی گئی۔

انہوں نے کہا کہ پام بیچ پر واقع ان کے گھر کو بڑی تعداد میں ایف بی آئی کے اہلکاروں نے گھیرے میں لے لیا تھا۔

امریکی میڈیا کے مطابق یہ چھاپہ مبینہ طور پر ڈونلڈ ٹرمپ کے سرکاری کاغذات کے استعمال سے متعلق تحقیقات کی ایک کڑی ہیں ۔ امریکی سرکاری حکام نے چھاپے سے متعلق بات کرنے سے گریز کیا ہے۔