اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,240FansLike
9,977FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

ایران،امریکاجوہری معاہدہ: ویانا میں یورپی یونین اور ایران کے درمیان بات چیت کا احتتام

ویانا میں 4روز جاری رہنے والے ایران جوہری معاہدہ بحالی مذاکرات کے بعد یورپی یونین نے مذاکرات کا حتمی مسودہ جمع کروادیا گیا،مزید بات چیت نہیں ہو گی ۔

یورپی مزاکراتی حکام کا کہنا ہے کہ4 روزہ بات چیت کے دور کے دوران دونوں فریقین سے براہ راست بات ہوئی ،بال اب فریقین کے کورٹ میں ہے۔امید کرتے ہیں فریقین حتمی مسودہ آنے والے ہفتوں میں منظور کرلیں گے۔

دوسری جانب ایرانی عہدیدار کا کہنا ہے کہ ہم نے ابتدائی ردعمل اور تحفظات سے آگاہ کردیا۔ مسودے کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے جس کے بعداپنے خیالات اور تحفظات سے آگاہ کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق ویانا مذاکرات میں ایران، روس، چین، برطانیہ، فرانس اور جرمنی شریک ہوئے جبکہ امریکا لے مزاکراتکاربالواسطہ طور پر شریک ہوئے۔