اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,062FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

کامن ویلتھ گیمز کا احتتام، آسٹریلیا کی پہلی پاکستان کی 18 ویں پوزیشن

برمنگھم میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز 2022 میں آسٹریلیا کی پہلی میزبان برطانیہ کی دوسری جبکہ پاکستان کی پوزیشن 18ویں رہی ۔

کامن ویلتھ گیمز میں سب سے زیادہ تمغے آسٹریلیا نے حاصل کیے، آسٹریلیا نے سونے کے 67 ، چاندی کے 57 اور کانسی کے 54 میڈلز اپنے نام کیے ۔

میزبان انگلینڈ نے سونےکے 57 ، چاندی کے 66 اور کانسی کے 53 میڈل جیت کر دوسری پوزیشن حاصل کی ۔

کینیڈا سونے کے 26، چاندی کے 32 اور کانسی کے 34 میڈلز جیتے اور تیسری پوزیش کا حق دار ٹھہرا۔

بھارت 46 مجموعی میڈلزکے ساتھ چوتھی پوزیشن پر رہا۔

پاکستان نے سونے کے2 چاندی اور کانسی کے 3 ،3تمغےحاصل کیے ۔