اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

808,817FansLike
9,937FollowersFollow
553,800FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

کراچی کے مختلف علاقوں میں آج شام سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شام سے کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہو سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے مون سون ہواؤں میں شدت آنے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہےجبکہ کراچی اور ٹھٹھہ سمیت مختلف علاقوں میںسیلاب کی وارننگ بھی جاری کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندر میں 10 سے 14 اگست تک شدید طغیانی کا خطرہ ہے۔ ماہی گیرگہرے سمندر میں کشتیاں لے کر جانے سے احتیاط کریں۔

دوسری جانب حب ڈیم اور تھنڈو ڈیم میں پانی کادباؤ بڑھ سکتا ہے، سیلابی صورت حال کے پیش نظر صوبائی اور ضلعی انتظامیہ کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔