اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

810,173FansLike
9,937FollowersFollow
553,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

بھارت :ایک ساتھ پبلک سروس کمیشن کا پاس کرنے والے ماں اور بیٹا

ایک ساتھ پڑھائی کرنے والے ماں اور بیٹے نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ امتحان بھی اکٹھے ہی پاس کر لیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست کیرالہ میں 42 سالہ بندو اور ان کے 24 سال کے بیٹے وویک نے ایک ساتھ پبلک سروس کمیشن کے امتحان میں کامیابی حاصل کرلی۔ خاتون نے چوتھی اوران کے بیٹے نے تیسری مرتبہ میں امتحان پاس کیا۔دونوں ہی اپنی کامیابی پر نہایت خوش دکھائی دے رہے تھے ۔ بندو نے لوئر ڈویژنل کلرک (ایل ڈی سی) کا امتحان 38 رینک کے ساتھ جبکہ ان کے بیٹے نے 92 رینک کے ساتھ نوکری کے لیے امتحان پاس کیا۔خاتون کے بیٹے وویک کا کہنا تھاکہ ہم ایک ساتھ پڑھتے تھے لیکن کبھی یہ نہیں سوچا تھا کہ ایک ساتھ امتحان بھی پاس کرلیں گے۔یہ ہمارے پورے خاندان کے لئے غیر معمولی خوشی کا لمحہ ہے۔ایک ساتھ پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کرلیا۔