اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

838,076FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

رفو چکر یا معاملہ کچھ اور ؟کامن ویلتھ گیمز: دو پاکستانی باکسرز روپوش

برمنگھم: کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کرنے والے دو پاکستانی باکسرز واپسی پر روپوش ہوگئے۔انتظامیہ کے مطابق حکام نے پولیس اور گیمز انتظامیہ کو آگاہ کردیا ہے۔اور اس معاملے کو سنجیدہ لینے پر زور دیا ہے کہ کہیں کھلاڑیوں کیساتھ کوئی حادثہ تو نہیں پیش آ گیا ۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاپتہ ہونے والے قومی باکسرز میں نذیر اللہ خان اور سلمان بلوچ کے نام زیر گردش ہیں

جبکہ 9 اگست کو دستے کے دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ واپس وطن پہنچنا تھا۔کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کرنے والے دیگر باکسنگ اسٹاف میں 3 باکسرز اور کوچ ارشد حسین بھی شامل تھے جو اِن دو کھلاڑیوں کے ہمراہ نہیں گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق صرف پاکستانی ہی نہیں بلکہ سری لنکا کے 2 اتھلیٹس بھی لاپتہ ہوچکے ہیں جن کی وجہ سے واپسی نہ آنے کا معاملہ شک میں پڑ گیا ہے کہ کہیں یہ لوگ جان بوجھ کر تو نہیں غائب ہو گئے ۔ باکسرز کے پاسپورٹس اور ٹکٹس قومی دستے کے حکام کے پاس ہیں ۔