ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف میچ کا کوئی دباؤ نہیں ہوگا،بابر اعظم

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف میچ کا کوئی دباؤ نہیں ہوگا اور پاکستان کی کوشش ہوگی کہ اچھی کرکٹ کھیلے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتےہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ نیدرلینڈ اور ایشیا کپ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان مشاورت کے ساتھ کیا گیا اورجوبہترین کھلاڑی دستیاب تھے ان کو ہی منتخب کیا گیا۔

کھلاڑیوں کی فٹنس سے متعلق بابراعظم کا کہنا تھا کہ فٹنس کا کوئی مسئلہ نہیں ہے اورسارے لڑکے فٹ ہیں۔ شاہین آفریدی کی فٹنس کو مانیٹر کیا جائے گا اور2 ڈاکٹرز کی موجودگی میں اس کا ری ہیب جلدی ہوسکتا ہے۔

نیدرلینڈ کے دورے سے متعلق انھوں نے کہا کہ پاکستان کی کسی ٹیم کے خلاف ون ڈے سیریز طویل عرصے بعد آئی ہے اوروہاں کی کنڈیشن دیکھ کر فیصلہ کریں گے کہ نوجوانوں کو موقع دینا ہے یا نہیں۔

بابراعظم نے کہا کہ بیرون ملک دورے پر اگر سینئر کھلاڑیوں کو نہ لےکرجائیں تب بھی تنقید ہوتی ہے اورجب نوجوانوں کو موقع دیاجاتا ہے تب بھی لوگ باتیں بناتے ہیں۔

جواب دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here

14 − = 9