اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,236FansLike
9,977FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

شیخ رحیم اللہ حقانی پر خودکش حملے کی ذمہ داری داعش نےقبول کر لی

عالمی دہشتگرد تنظیم داعش نے افغانستان کے دارالحکومت کابل کے مدرسے میں ہونے والے خود کش حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

گزشتہ روز کابل کے ایک مدرسے میں ہونے والے خودکش حملے میں افغان مدارس کے ڈائریکٹر شیخ رحیم اللہ حقانی جاں بحق ہو گئے تھے۔

افغان طالبان نے شیخ رحیم اللہ حقانی کے انتقال کو بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کرنے کا کہا تھااور کہا تھا کہ پتہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ خود کش بمبار کون ہے اور اسے اتنی اہم جگہ پر لیکر کون آیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شدت پسند تنظیم داعش نے ٹیلی گرام چینل پر خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

خیال رہے کہ شیخ رحیم اللہ حقانی کا شمار اہم طالبان رہنماؤں میں کیا جاتا تھا اور وہ داعش کے خلاف سخت گیر مؤقف رکھتے تھے، ان پر اس سے قبل بھی 2حملے ہو چکے تھے جن میں سے ایک 2020 میں پاکستان کے شہر پشاور میں ہوا تھا جس میں 7 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔