اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

835,813FansLike
9,974FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

عمران خان 9قومی نشستوں پرمخالفین کو روند ڈالے گا، شیخ رشید

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کاکہنا ہے کہ وزیراعظم،وزیراعلی اور الیکشن کمیشن کے ہوتے ہوئے پنجاب کا ضمنی الیکشن ہار گئے۔

انہوں نے کہا کہ اب 9قومی نشستوں پر عمران خان انہیں روند ڈالے گا۔نوازشریف آئے یا نہ آئے اب کوئی فرق نہیں پڑتا۔میڈیا میں گندے کپڑے دھونے کی احمقانہ،جاہلانہ پالیسی سے جس کی کسی کو خبر نہیں ہوتی وہ سارے جہاں کو بتا دیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت بوکھلاہٹ اور گھبراہٹ کا شکار ہے۔62وزراء سیاسی جنازے ہیں جوصرف میڈیا میڈیا کھیلتے ہیں۔ان لوگوں کی انتقامی سیاست جمہوریت کو خوفناک انجام پر پہنچائے گی۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے سے کچھ حاصل نہ ہوگا۔10کروڑ عوام غربت اور مہنگائی کے شکنجے میں ہے۔