اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,362FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

برہنہ تصاویر کا معاملہ: رنویر سنگھ کو پولیس نے طلب کر لیا

برہنہ فوٹو شوٹ کے معاملے پر داخل کی گئی درخواست پر تفتیش کیلئے پولیس نے رنویر سنگھ کو طلب کر لیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کی جانب سے بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ کو جوابات کے سلسلے میں 22 اگست کو پولیس کے سامنے پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیمبور پولیس اسٹیشن کے افسران نے رنویر سنگھ کے گھر پہنچ کرانہیں 22 اگست کو پولیس کے سامنے پیش ہونے کا نوٹس دیا۔

خیال رہے کہ بھارتی اداکار کی عریاں تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ان کے خلاف ممبئی کے چیمبور پولیس اسٹیشن پر ایک مقامی این جی او کی درخواست پر خواتین کے احساسات مجروح کرنے کے الزام میںمقدمہ درج کیا گیا تھا۔