اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

841,934FansLike
9,978FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

صدر مملکت نےیوم آزادی پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کر دیا

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نےیوم آزادی کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کردیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت قیدیوں کی سزا میں کمی کی۔ جیلوں میں موجود قیدیوں کی سزاؤں میں پانچویں حصے کی کمی ہوگی۔ 15 سال سے قید 65 سال یا زائد عمر کے مرد قیدیوں کی بقیہ سزا معاف کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 10 سال زائد قید 60 سال یا زائد عمر کی خواتین قیدیوں کی سزا بھی معاف کردی گئی ہے، جب کہ قید کی سزا کا 3چوتھائی حصہ کاٹنے والے قیدیوں کی بھی رہائی کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ یوم آزادی کے موقع پر 20 سال کی قید مکمل کرنے والوں قیدیوں کی باقی سزا میں مکمل چھوٹ دی گئی ہے۔

کمی کا فائدہ سنگین جرائم میں ملوث مجرموں کو نہیں ہو گا۔