اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,500FansLike
9,978FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

عطا تارڑاور رانا ثناء اللہ کو 25 مئی کے واقعات کی تفتیش میں شامل کیا جا رہا ہے، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف رہنما فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ 25مئی کے واقعات میں ملوث پولیس والوں کیخلاف پنجاب حکومت نے کاروائی کا آغاز کیا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عطا تارڑ، رانا ثناء اور دیگر ملوث لوگوں کو تفشیش میں شامل کیا جا رہا ہے، 15 دن میں اس پر رپورٹ پیش کی جائے گی، اس میں ملوث ایس ایچ اوکو ہٹا دیا گیا ہے اور کچھ گرفتاریاں بھی ہوئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز ایک بار پھر ملک سے فرار ہوگیا، 24 ارب کے کیس میں شہباز شریف، حمزہ شہباز کو ایک بار پھر حاضری سے استثنیٰ مل گیا۔

انہوں نے کہا کہ دوسری طرف ایک غریب ڈرائیور کے گھر رات ریڈ ہوتی ہے، 10 ماہ کی بچی، بچی کی ماں کو پولیس حراست میں لیتی ہے، غریب، امیر کیلئے قانون الگ ہیں۔