اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

809,245FansLike
9,936FollowersFollow
553,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

سعودی عرب نے تمام اقسام کے ویزوں پر عمرے کی اجازت دیدی

وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ سیاحت کیلئے دنیا بھر سے سعودی عرب آنے والے افراد کو مختصر قیام کے دوران قیام عمرہ کرنے کی سعادت حاصل کرنے کی اجازت دیدی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپرٹ آف سعودی پلیٹ فارم مملکت میں عمرہ کرنے اور مسجد نبوی کی زیارت کے لیے ای ویزا جاری کرنے کے لیے متعدد الیکٹرانک سہولیات فراہم کررہا ہے، جس سے فیملی وزٹ اور ذاتی دورہ کے دوران ایپلی کیشن کے ذریعے بکنگ کروا کر آسانی سے عمرہ کر سکتے ہیں۔

وزرات حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ امریکا، برطانیہ سمیت دیگر ممالک کے افراد ویزے حاصل کرکے سعودی عرب آنے والوں کے لیے عمرہ کی ادائیگی کو بھی ممکن بنایا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد سعادت حاصل کرسکیں۔