اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,415FansLike
9,977FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

قائداعظم کا 35 سال پرانا تاریخی پورٹریٹ قومی اسمبلی ہال میں آویزاں کر دیا گیا

پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پر قائداعظم محمد علی جناح کا 35 سال پہلے بنایا گیا تاریخی پورٹریٹ قومی اسمبلی ہال میں آویزاں کر دیا گیا۔

سالگرہ کے موقع پر پارلیمنٹ ہاؤس میں ثقافتی شو کا انعقاد کیا گیا، فنکاروں نے پرفارم کیا اور ملی نغمے گائے گئے۔


جیو نیوز کے مطابق تقریب میں قائداعظم محمد علی جناح کا 35 سال پہلے بنایا گیا تاریخی پورٹریٹ بھی قومی اسمبلی ہال میں آویزاں کیا گیا۔ قائد اعظم کا پورٹریٹ بنانے والے مصور سعید اختر کو بھی خصوصی طور پر تقریب میں مدعو کیا گیا تھا۔

اس موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور اسپیکر راجہ پرویز اشرف کے ہمرا تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈر بھی موجود تھے۔ اس کے علاوہ ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پر پارلیمنٹ ہاؤس میں آتش بازی بھی کی گئی۔