اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

808,263FansLike
9,938FollowersFollow
553,600FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

بلوچستان میں دہشتگردوں کا حملہ پسپا، 2 جوان شہیدمیجر زخمی

پاک فوج نے 13 اور 14 اگست کی درمیانی شب بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کی چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ کامیابی سے پسپا کر دیا۔

جیو نیوز کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے 13 اور 14 اگست کی درمیانی شب ہرنائی کے علاقے کھوسٹ میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے حملے کو کامیابی سے پسپا کر دیا گیا، فرار ہونے والے دہشتگردوں کا تعاقب قریبی پہاڑوں میں کیا گیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جھڑپ کے دوران نائیک عاطف اور سپاہی قیوم شہید ہو گئے جبکہ دہشتگردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے میجر عمر زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 75ویں یوم آزادی کے موقع پر سکیورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔