اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,439FansLike
9,978FollowersFollow
560,700FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

میڈیا اور آزادی اظہار کے معاملے کو میں آئندہ ہفتے سے اپنی ملک گیر عوامی رابطہ مہم کا حصہ بناؤں گا،عمران خان

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ میں اپنی قوم کو امپورٹڈسرکار اور ریاستی مشینری کی جانب سےان میڈیاہاؤسز اورصحافیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کی ایک نہایت غیرمعمولی مہم کےبارےمیں متنبہ کرناچاہتاہوں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ دوصحافیوں،ارشدشریف اورصابرشاکر کو اپنی جانیں بچانےکی فکر میں پاکستان چھوڑنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ عمران ریاض،سمیع ابراہیم اور ایاز امیرجیسے دیگر صحافیوں نےدھمکیوں،پرتشددحملوں اورگرفتاریوں کا سامناکیا۔

میڈیا اور آزادئ اظہار کے معاملے کو میں آئندہ ہفتے سے اپنی ملک گیر عوامی رابطہ مہم کا حصہ بناؤں گا۔

عمران خان نے کہا کہ ہتھکنڈے کامیاب ہونے کی اجازت دی تو آمریت کےوہی تاریک دن لوٹ آئیں گےجن کے دوران آزاد میڈیا اور حریت اظہار کی قطعاً گنجائش نہیں ہوا کرتی تھی۔

آئین کی روح کے مطابق ایک آزاد میڈیا اور اظہار کی آزادی کے بغیر توحقیقی آزادی ممکن نہیں۔