اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,687FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

بھارت کا یوم آزادی ،کشمیری یوم سیاہ کے طوپر منائیں گے

کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ جموں وکشمیرمیں مکمل ہڑتال اور سول کرفیو نافذ کیا گیا ہے۔ہڑتال کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس نے دی ہے اور تمام حریت رہنمائوں اور تنظیموں نے اس کی حمایت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس موقع پر سیاہ پرچم لہرائے جائیں گے جبکہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوجیوں کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔

مقبوضہ جموں وکشمیرمیں جاری بھارتی مظالم کی طرف توجہ مبذول کرانے کے لئے دنیا بھر میں کشمیری بھارت مخالف مظاہرے کریں گے۔