اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

808,263FansLike
9,938FollowersFollow
553,600FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

دوبارہ جسمانی ریمانڈ کی حکومتی درخواست پرشہباز گل کو نوٹس جاری،عدالت نےکل تک جواب مانگ ليا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے دوبارہ جسمانی ریمانڈ کی حکومتی درخواست پرشہباز گل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کل تک جواب مانگ ليا ہے۔سماعت کل تک ملتوی

اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے الزام ميں گرفتار تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد ہونے کے خلاف حکومتی درخواست پر قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی۔

ايڈووکيٹ جنرل نےدلائل ميںکہا کہ شہباز گل نے ٹی وی چینل پر ایک بیان دیا جس کا حکومت نے سخت نوٹس لے کر مقدمہ درج کرایا۔ شہباز گل نے جن اداروں کے خلاف بیان دیا ان کی ملک کے لیےبہت قربانیاں ہیں۔ لیپ ٹاپ اور دیگر ڈیوائسز ابھی نہیں ملیں،وہ ریکور کرنی ہیں اورچیزیں برآمد کرنے کیلئے مزید جسمانی ریمانڈ ضروری ہے۔

عدالت نے شہباز گل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 16 اگست تک ملتوی کردی۔