اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,438FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

اسرائیل نے شام پر میزائل برسا دیے،3 فوجی اہلکار جاں بحق

لبنانی فضائی حدود سے اتوار کے روز کیے جانے والے اسرائیلی حملوں میں دمشق اور طرطوس کے دیہی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا، جس میں حکومت کے 3 فوجی ہلاک، 3 زخمی ہوئے جب کہ بھاری مادی نقصان بھی ہوا ہے۔

العریبیہ کی خبر کے طابق حکومت کے ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے دمشق کے دیہی علاقوں پرراکٹوں کے ساتھ حملہ کیا۔ یہ بمباری سمندری سمت سے کی گئی جس نے طرطوس کی ساحلی گورنری کے جنوب میں کچھ مقامات کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے فضائی دفاع نے دھماکوں کی آوازیں سننے کے بعد طرطوس کے آسمان اور لبنان کی سرحد کے قریب قلمون پہاڑی علاقے میں اسرائیلی میزائلوں کو روکنے کی کوشش کی۔