اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

840,806FansLike
9,978FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

شہباز گل کیخلاف کمزور کیس بنایا گیا، حکومتی وکیل دلائل دینے کو تیار نہیں،فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اس حکومت نے 25 مئی ہو یا شہباز گل، نہتے لوگوں پر ظلم کا وطیرہ بنا لیا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ایک سیاسی مقدمے میں ہائیکورٹ ریمانڈ کیخلاف رٹ پٹیشن سن رہی یہ حیرت انگیز بات ہے۔ ایک میڈیا سیل نے خبر پھیلائی کہ شہباز گل نے عمران خان کیخلاف گواہی دے دی، اگلے دن اسنے اسکی تردید کر دی۔

ان کاکہنا تھا کہ حکومتی وکیل کیلئے پہلے صبح 8، پھر 11 اور اب 2 بجے کا ٹائم رکھا گیا اور وہ نہیں آ رہے، اس سے ظاہر ہے شہباز گل کیخلاف کتنا کمزور کیس ہے کہ حکومتی وکیل دلائل دینے کو تیار نہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ یہ کیس وہی ہے جو نواز شریف، مریم، فضل الرحمان، صفدر، ایاز صادق، خواجہ آصف وغیرہ نے کہا۔