اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

809,663FansLike
9,937FollowersFollow
553,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

عطا تارڑ گرفتاری سے بچ گئے،عدالت نے پولیس کو روک دیا

وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء تارڑ گرفتاری سے بچنے اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئے۔ 14روز کے لئے حفاظتی ضمانت منظور۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاتارڑ نے پنجاب پولیس کی جانب سے ممکنہ گرفتاری سے بچنے کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

عطاء تارڑ نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے استدعا کی ہے کہ پولیس نے گرفتاری کے لیے رہائش گاہ پر چھاپہ مارا، پنجاب پولیس کو گرفتاری سے روکا جائے، اور حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیراعظم کےمعاون خصوصی عطاتارڑکی حفاظتی ضمانت منظور کرلی، اور پنجاب پولیس کو عطاتارڑ کی گرفتاری سے روک دیا ہے۔