اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,438FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

قومی کرکٹ ٹیم کل کمزور حریف ہالینڈ سے ٹکرائے گی

ہالینڈ اور پاکستان کے درمیان پہلا ون ڈے میچ کل منگل کو کھیلا جائے گا۔

ہالینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان3 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل مروٹر ڈیم میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم تین ون ڈے میچوں کی سیریز کیلئے ہالینڈ میں موجود ہے۔

گرین شرٹس کو مایہ ناز بلے باز بابراعظم لیڈ کریں گے جبکہ میزبان ٹیم سکاٹ ایڈورڈز کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔

دونوں ٹیموں کے مابین 3 میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کا دوسرا ون ڈے 18 اور تیسرا اور آخری میچ 21 اگست کو کھیلا جائے گا۔ سیریز کے تینوں میچز ہیزل ویگ سٹیڈیم ،روٹر ڈیم میں کھیلے جائیں گے۔