اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

841,440FansLike
9,977FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

نواز شریف ستمبر میں پاکستان آئیں گے،گرفتار ہونے نہیں دیں گے، جاوید لطیف

مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف کاکہنا ہے کہ نواز شریف اگلے ماہ پاکستان آئیں گے،ان کاجرم یہ ہے کہ انہوں نے قوم کو سی پیک دیا۔ ملک کے اندھیرے دور کیے ۔ہمیں انتقام کا نشانہ بنالیں مگر ملک کو برباد کرنے والوں کو برداشت نہیں کریں گے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا کہ ایک بات یاد رکھیں پارٹی قائد میاں نواز شریف کو جیل نہیں جانے دیں گے۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ عمران خان کے کردار کے حوالے سے غیر ملکی عدالت کا فیصلہ آچکا ہے، ایک شخص کو صادق اور امین کا سرٹیفکیٹ دے دیا گیا، عمران خان اکیلا مجرم نہیں ہے اس کے ساتھ ثاقب نثار مرکزی کردار ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایوب خان دور میں بھی ایک طبقہ انہیں سچا کہتا تھا۔ماضی میں اکثریت کو غدار ٹھہرایا گیا، نواز شریف پر طیارہ ہائی جیکنگ کیس بنایا گیا۔عمران خان کہتے ہیں الیکشن کمشنر میرے مخالف ہیں۔