اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,500FansLike
9,978FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

امریکا:99 سالہ خاتون کے11 بچے 56 نواسے نواسیاں اور 100 پرپوتے پر پوتیاں

امریکی ریاست پینسلونیا کی 99 سالہ خاتون مارگوریٹ کولرنے اس ماہ اپنے 100ویں پرپوتے کو گود میں لینے کی خواہش پوری کرتے ہوئے ،بچے کا نام اپنے مرحوم خاوند ولیم کے نام پر رکھا ہے۔

99 سالہ مارگوریٹ کولر کا کہنا ہے کہ وہ اپنے100 ویں پرپوتے کو دیکھنے کی خواہش مند تھی جو کہ رواں ماہ پوری ہو گئی ۔

امریکی میڈیا کے مطابق کولر 11 بچوں کی ماں اور 56 بچوں کی دادی ہیں۔کولر کی پوتی اور 100 ویں پوتے کی والدہ کرسٹین بالسٹر نے کہا کہ پورے خاندان کو ایک میز کے گرد فٹ کرنا ناممکن ہےلیکن آج ہماری دادی نے اپنے پورے خاندان کے ساتھ تصویر بنائی ہے جو ہمارے لیے ایک اعزاز اور خوشی کی بات ہے۔