اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,651FansLike
9,977FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

لاہور :پولیس نے 12 (ن) لیگی رہنماؤں کی گرفتاری کیلئےعدالت سے رجوع کر لیا

لاہور کی پولیس نے مسلم لیگ ن کے 12 رہنماؤں کو گرفتار کرنے کے لیے مجسٹریٹ کو درخواست دے دی۔

لاہور پولیس نے مجسٹریٹ سے مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء اللّٰہ تارڑ، رانا مشہود، اویس لغاری، سیف الملوک سمیت دیگر کے وارنٹ گرفتاری مانگ لیے۔

لاہور پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مذکورہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پولیس نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ ملزمان پیش نہیں ہو رہے، ان کو گرفتار کر کے تفتیش مکمل کرنی ہے۔