اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,062FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

فیصل آباد :طالبہ پر تشدد کرنےوالی انا علی نےحفاظتی ضمانت کے لئے ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا

اسلام آباد: فیصل آباد میں شادی سے انکار پر اپنی ہی دوست پر تشدد کرنے والی ملزمہ انا علی نےحفاظتی ضمانت کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں میڈیکل کی طلبہ پر تشدد کرنے والی شیخ دانش علی کی بیٹی ملزمہ انا علی نےحفاظتی ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔

انا علی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ کم عمر ہیں اور انہیں پولیس کی جا نب سے گرفتار کا خدشہ ہے۔

ملزمہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ متعلقہ عدالت میں پیش ہونا چاہتی ہیں انہیں حفاظتی ضمانت دی جائے۔

انا علی نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ وقوعہ پر موجود بھی نہیں تھی مگر مقدمے میں نامزد کیا گیا انا علی کا کہنا ہے کہ بیرونی پریشر پر پولیس مجھے گرفتار کرنا چاہتی ہے۔