اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,733FansLike
9,977FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

کراچی این اے 245 میں ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کی برتری

کراچی: شہر قائد این اے 245 کی نشست پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کے بعد اب ووٹوں کی گنتی جاری ہے، پی ٹی آئی کے امیدوار محمود مولوی کو تاحال برتری حاصل ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق این اے 245 میں ضمنی انتخاب کے میدان میں 17 امیدوار مدمقابل ہیں۔ پی ٹی آئی نے محمود مولوی اور ایم کیو ایم نے معید انور کو میدان میں اُتارا ہے جبکہ ٹی ایل پی کے محمد احمد رضا اور پی ایس پی کی جانب سے سید حفیظ الدین مقابلے میں شامل ہیں۔

ووٹنگ کے بعد اب حلقے کے تمام پولنگ اسٹیشنز پر ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج موصول ہوتے جارہے ہیں۔ حلقے میں 263 پولنگ اسٹیشنز ہیں تاحال 56 پولنگ اسٹیشنز کے موصولہ نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار محمود مولوی پہلے نمبر پر، ایم کیو ایم کے امیدوار معید انور دوسرے اور ٹی ایل پی کے امیدوار احمد رضا تیسرے نمبر پر ہیں۔

ایم کیو ایم سے ناراضی کے بعد ڈاکٹر فاروق ستار نے این اے 245 کے ضمنی انتخاب میں آزاد اُمیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑا، این اے 245 پر 2018ء کے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے عامر لیاقت حسین نے ایم کیو ایم کے ڈاکٹر فاروق ستار کو شکست دی تھی۔

یاد رہے کہ قومی اسمبلی کی نشست پی ٹی آئی کے ڈاکٹر عامر لیاقت کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔