اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,385FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

قطر پاکستان میں 3 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے گا

قطر پاکستان میں مختلف شعبوں میں فوری طور پر 3 ارب ڈالرکی فوری سرمایہ کاری کرے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر قطر میں موجود ہیں، اس سے پہلے جب وزیراعظم کا قطر پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا اور انہی دیوان امیری میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

دوحہ میں وزیراعظم کی امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات بھی ہوئی، جس میں دو طرفہ امور اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان قطر کے ساتھ دیرینہ اور دوستانہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، دوستانہ تعلقات باہمی اعتماد، مستقل حمایت کی مضبوط بنیادوں پر مبنی ہیں۔

وزیراعظم نے امیر قطر کے والد سے بھی ملاقات کی اور دولاکھ سے زائد پاکستانیوں کی میزبانی پر اُن کا شکریہ ادا کیا اور وزیراعظم نے امیرقطر کے والد کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔

قطر نے پاکستان میں تین ارب ڈالر سرمایہ کاری پر آمادگی بھی ظاہر کردی، اور بتایا کہ قطر مختلف شعبوں میں تین ارب ڈالر کی فوری سرمایہ کاری کرے گا۔

قطری حکام کی جانب سے کراچی اور اسلام آباد ائیرپورٹس پر سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی گئی ہے، قطرکی سرمایہ کاراتھارٹی کم سےکم وقت میں سرمایہ کاری کو یقینی بنائےگی۔