اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,944FansLike
9,977FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

شہباز گل نے ضمانت کی درخواست دائر کردی

تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے بغاوت پر اکسانے کے کیس میں ضمانت کے لیے سیشن کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

شہباز گل نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ان کے خلاف مقدمہ بد نیتی اور سیاسی بغض کی بنیاد پر بنایا گیا، ان کے بیان کو توڑ مروڑ کر اور تقریر کا کچھ حصہ اٹھا کر مقدمہ درج کیا گیا،ضمانت کی درخواست منظور کی جائے۔

تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ وہ میں پروفیسر ہیں اور بیرون ملک درس گاہوں میں پڑھاتے رہے ہیں، مقدمہ میں جو دفعات لگی ہیں وہ بنتی ہی نہیں۔ مجھے بد نیتی کے تحت مقدمہ میں پھنسایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ شہباز گل بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں اڈیالہ جیل میں ہیں۔ان کے خلاف یہ مقدمہ ریاستی اداروں کے خلاف ہرزہ رسائی پر9اگست کو تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا تھا ۔