اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

809,245FansLike
9,936FollowersFollow
553,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

دریائے سندھ میں سکھر کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب، لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت

سکھر: دریائے سندھ میں اس وقت انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے جس کو پیش نظر رکھتے ہوئے ڈیزاسٹر منیجمنٹ نے فلڈ الرٹ جاری کردیا ہے۔

خبروں کے مطابق دریائے سندھ میں پانی کا بہاؤ سات لاکھ کیوسک سے تجاوز کرسکتا ہے۔ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے فلڈ الرٹ جاری کردیا ہے جب کہ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

تونسہ پر ایک بار پھر اونچے درجے کا سیلاب ہے اور گڈو و سکھر بیراج سے اونچے درجے کا سیلابی ریلا گزر رہا ہے، مقامی انتظامیہ اس حوالے سے الرٹ ہے اور صورتحال پر کڑی نگاہ رکھے ہوئے ہے۔