اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

807,343FansLike
9,940FollowersFollow
553,200FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

امریکی شہری نے8 منٹ میں پوپ کارن کے 32 پیکٹ کھانے کا عالمی ریکارڈ بنا دیا

نیویارک میں سالانہ نیتھنز ہاٹ ڈاگ کھانے کے مقابلے میں 15 فتوحات کی وجہ سے پہچانے جانے والے جوئے چیسٹ نٹ نے انڈیانا پولِس شہر میں مائنر لیگ بیس بال گیم سے قبل وکٹری فیلڈ میں پوپ کارن کھانے کا چیلنج لیا۔

جوئے نے پوپ کارن کے 32 پیکٹ مقرررہ آٹھ منٹ میں کھا کر، 2021ء میں لاس ویگس میں بنایا جانے والا 28.5 پیکٹ کھانے کا عالمی ریکارڈ توڑا،ہر پیکٹ 680 گرام وزنی تھا۔

ریکارڈ کے لیے کی جانے والی کوشش سے قبل ایک انٹرویو میں انہوں نے اپنے لائحہ عمل کے متعلق بتایا کہ وہ پوپ کارن منہ میں رکھیں گے، چبائیں گے اور پانی پی لیں گے تاکہ حلق سے نیچے اتار سکیں، شاید گلا تھک جائے، شاید تھوڑا زیادہ پانی پینا پڑے، یہ ایک جنگ ہونے جارہی ہے۔

واضح رہے کہ پوپ کارن کھانے کا چیلنج کامیابی سے پورا کرتے ہوئے جوئے چیسٹ نٹ نے 50 واں کھانے کا عالمی ریکارڈ بنایا ہے۔