اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,062FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

مریم نواز ڈیرہ غازی خان کے سیلاب متاثرین کے درمیان پہنچ گئیں

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے سیلاب سے متاثرہ ضلع ڈیرہ غازی خان کے علاقے ٹبی قیصرانی کا دورہ کیا اور سیلاب متاثرین سے ملاقات کی۔

مریم نواز نے ٹبی قیصرانی اور بستی ناڑی میں سیلاب سے متاثرہ خواتین کے ساتھ گفتگو کی اور ان کے مسائل سنیں اور ہرممکن مددکی یقین دہانی کروائی۔


نہوں نے کہا کہ وہ سیاست کسی کام کی نہیں جو عوام کے کام نہ آئے، اس وقت تمام جماعتوں کا فرض ہے کہ قوم کی مدد کے لیے آگے آئیں۔

انہوں نے کہا کہ مخیرحضرات سے اپیل ہے کہ سیلاب متاثرین کی مدد کریں، سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے جو بھی کرنا پڑا ہم کریں گے۔