اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,240FansLike
9,977FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

فلم’ضرار’ کا انتظار پھر طویل ،شان نے نئی تاریخ بتا دی

لاہور ( آن لائن ) مسلسل تاخیر کا شکار ہونے والی شان شاہد کی فلم ‘ضرار’ کی ریلیز مؤخر کردی گئی۔اداکار شان شاہد نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ملک میں سیلابی صورتحال کے باعث فلم’ضرار’ کی ریلیز ایک ہفتے کیلئے مؤخر کی جارہی ہے ۔

فلم ‘ضرار’ کا شائقین کو کافی عرصے سے انتظار تھا کیوں کہ فلم کا ٹریلر دو برس قبل 2020 میں جاری کیا گیا تھا۔انہوں نے مزید بتایا کہ فلم اب 23 ستمبر کے بجائے 29 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

اداکار شان شاہد نے فلم میں آئی ایس آئی کے ایک جاسوس کا کردار ادا کیا ہے جو پاکستان کو دشمنوں کی سازشوں سے بچانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

ایکشن سے بھرپور فلم کی کاسٹ میں شان شاہد ، ندیم بیگ، کرن ملک سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان میں سیلاب نے تباہی مچا رکھی ہے،خاص طور پر سندھ ،بلوچستان سیلاب کے باعث بہت متاثر ہوئے ہیں۔