اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,230FansLike
9,974FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

روس کا یورپ کیلئے گیس بند معاملہ ،سپلائی بحال نہ کرنے کا اعلان

روسی صدارتی دفتر کریملن کے ترجمان نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ مغربی ممالک بشمول جرمنی اور برطانیہ نے ہمارے ملک پر اقتصادی پابندیاں عائد کی ہیں۔پابندیوں کو ہٹائے جانے تک یورپ کے لیے گیس سپلائی کو بحال نہیں کیا جائے گا۔واضح رہے کہ یہ پائپ لائن یورپ کی توانائی ضروریات کے لیے بہت اہم ہے اور گیس کی فراہمی متاثر ہونے سے مختلف یورپی ممالک کو توانائی بحران کا سامنا ہے۔ترجمان نے کہا کہ ان پابندیوں کے باعث روس Nord Stream 1 پائپ لائن کے ذریعے گیس فراہم نہیں کرپارہا۔اس سے قبل 2 ستمبر کو روسی ادارے Gazprom کی جانب سے اس پائپ لائن سے گیس سپلائی غیرمعینہ مدت تک ملتوی کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔روسی ادارے کے مطابق پائپ لائن کے ٹربیون میں خرابیوں کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا۔

اس کا کہنا تھا کہ مغربی پابندیوں کی وجہ سے گیس کی فراہمی متاثر ہوئی ہے، کیونکہ مغربی کمپنیاں پائپ لائن کی مرمت کے لیے تیار نہیں۔یورپ نے روس کی یوکرین سے ساتھ جنگ کرنے کیخلاف مختلف پابندیاں لگا رکھی ہیں جن کے خلاف روس نے بھی یورپ کو گیس کی فراہمی غیر معینہ مدت کیلئے بند کردی ہے ۔