اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

840,912FansLike
9,978FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

خاتون جج کو دھمکانے کا نہ ارادہ تھا نہ ہی ایسا سوچ سکتاہوں: عمران خان

اسلام آباد ( آن لائن )آج کل کے بڑے ہی مشہور مقدمے کے جواب میں چیئرمین تحریک انصاف نے عدالت میں جمع کرائے گئے جواب میں جج زیبا چوہدری سے متعلق کہے گئے الفاظ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غیر ارادی طور پر منہ سے نکلے الفاظ پر گہرا افسوس ہے۔عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر نیا تحریری جواب جمع کرایا جو 19 صفحات پر مشتمل ہے۔ عمران خان نے شوکاز نوٹس کے جواب میں ضمنی جواب عدالت میں جمع کرایا ہے۔عمران خان کا اپنے جواب میں کہنا تھا یہ حوصلہ افزا بات ہے کہ مجھے اپنا مؤقف پیش کرنے کا موقع دیا گیا، میں نے ہمیشہ اداروں کی عزت پر مبنی رائےکا اظہار کیا ہے، یقین دہانی کراتا ہوں کہ عدالت اور ججز کی عزت کرتا ہوں۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے خاتون جج زیبا چوہدری کو دھمکی دینے سے متعلق کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں تحریری جواب جمع کرا دیا۔