اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,552FansLike
9,978FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

بھارت میں 1 ماہ کے اندر 4 مدرسے گِرا دیے گئے

نئی دہلی : بھارت میں مودی سرکار کی مسلمان دشمنی کسی سے ڈھکی چھپی بات نہیں رہی، ریاست آسام میں مدرسوں کیخلاف کارروائیوں میں مزید تیزی آگئی ہے۔ ایک ماہ میں چار مدرسے زمیں بوس کردیئے۔مقامی لوگ جن میں زیادہ تر ہندوتوا تنظیموں کے ارکان شامل ہیں، انہوں نے آسام میں ضلع گولپاڑہ کے علاقے پخیورہ چر میں واقع مدرسے اور اس سے ملحقہ ایک رہائش گاہ کو زمین بوس کردیا ہے۔اس سے قبل 4 اگست کو آسام کے ضلع موریگاؤں کے علاقے موئراباری میں مدرسہ جامع الہدیٰ کو منہدم کر دیا گیا تھا۔30 اگست کوضلع بارپیٹا کے علاقے ڈھاکلی پارہ میں واقع مدرسے شیخ الہند محمود الحسن جامع الہدیٰ اسلامی اکیڈمی جبکہ 31 اگست کوضلع بونگائی گاؤں میں مدرسہ مرکز المعارف قرآنیہ کو منہدم کردیا تھا۔اس سے قبل بھارتی پولیس نے مدرسے کے امام جلال الدین شیخ کو دو دیگر ساتھیوں کے ہمراہ گرفتار کیا تھا جن میں امین الاسلام اور جہانگیر عالم شامل ہیں۔

مودی سرکار کے ان اقدامات سے مسلم کمیونٹی میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے ۔وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ مودی کے ان اقدامات کی مذمت کریں۔