اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,984FansLike
9,978FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

خاتون ٹک ٹاکرکیخلاف فیصل مسجد کے امام نےمقدمہ درج کروادیا

اسلام آباد ( آن لائن ) امام مسجد محسن اسحاق نے خاتون ٹک ٹاکرکیخلاف تھانہ مارگلہ اسلام آباد میں درج کروائی جانے والی ایف آئی آر میں کہا ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا پرایک ویڈیودیکھی جس میں خاتون ٹک ٹاکرغیرمہذبانہ اندازمیں مسجد کے تقدس اوراحترام کو پامال کرتی نظرآئیں۔جو ویڈیو میں بھی دیکھا جا سکتا ہے ۔

یہ ویڈیو دوروز قبل مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمزپروائرل رہی جس میں پنجابی کلچرکی نمائندگی کرتے لباس کرتے اور لاچا میں ملبوس خاتون فلمی اندازمیں ٹک ٹاک بنارہی ہیں، خاتون کا انداز پُرانی پنجابی فلموں میں بڑھکیں مارتے ہیرو سے متشابہہ ہے۔ایف آئی آرکے متن کے مطابق امام مسجد نے خاتون کے خلاف مسجد کے تقدس سمیت مذہبی روایات کو پامال کرنے کے جرم میں قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔