اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

840,806FansLike
9,978FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

حکومت پاکستان کا قرض 50 ہزار 503 ارب روپے ہو گیا: اسٹیٹ بینک

مرکزی بینک (اسٹیٹ بینک آف پاکستان) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلامیے کے مطابق حکومت پر جولائی 2021ء سے جولائی 2022ء کے دوران 27 فیصد قرض بڑھا۔حکومت کا مقامی قرض 31 ہزار ارب روپے ہے، جبکہ گزشتہ 1 سال میں حکومت کا مقامی قرض 16 فیصد بڑھا ہے۔جبکہ حکومت کا بیرونی قرض 19 ہزار ارب روپے ہے، جبکہ گزشتہ 1 سال میں بیرونی قرض 49 فیصد بڑھا ہے۔دوسری جانب پاکستان کی جانب سے گزشتہ دنوں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے 1 ارب 17 کروڑ ڈالرز کا معاہدہ کیا گیا ہے جس کی پہلی قسط موصول ہو چکی ہے۔

اگر تمام قرضوں کو جمع کیا جائے تو حکومتِ پاکستان پر قرض 50 ہزار 503 ارب روپے ہو چکا ہے۔دن بدن بڑھتا ہوا قرض عوام کیلئے بھی مشکلات کا باعث بن سکتا ہے۔اگر بہترین پالیسیاں نہ بنائی گئیں تو مہنگائی مزید بڑھے گی۔