اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,617FansLike
9,977FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

کرکٹر آصف علی پر پابندی بھی لگ سکتی ہے ،جرمانہ بھی ہو سکتا ہے ۔ سینئر جرنلسٹ کا تجزیہ

سینئر اسپورٹس جرنلسٹ نے کہا کہ واقعے پر آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کا لیول ون لگ سکتا ہے جو انتہائی سنگین معاملہ ہے، میرے خیال میں اس واقعے میں معطلی تو ہے، فرید احمد کا تو ٹورنامنٹ ختم ہو گیا ہے لیکن اگر آصف علی سری لنکا کا میچ مس کرتے ہیں تو پاکستان کے لیے مسئلہ ہو گا۔مجھے لگ رہا ہے کہ آصف علی پر ایک سے دو میچز کی پابندی لگ سکتی ہے۔ اگر واقعے کی فوٹیجز دیکھیں تو نظر آ رہا ہے کہ پہلے افغان بولر فرید احمد نے کچھ نازیبا کلمات کہے جس کے بعد آصف علی پلٹے، میچ کے دوران ایسے ناخوشگوار واقعات نہیں ہونے چاہئیں، کھیل کو کھیل کی طرح ہی لینا چاہیے اور اپنے اعصاب پر قابو رکھنا چاہیے۔ایشیا کپ میں افغان بولر فرید احمد سے تلخ کلامی پر قومی ٹیم کے کھلاڑی آصف علی پر آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول ون کے تحت جرمانے کا بھی خدشہ ہے۔جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے عبد الماجد بھٹی کا کہنا تھا بڑے بڑے میچز کور کیے لیکن کل کا میچ ناقابل یقین تھا، اس کو لفظوں میں بیان کرنا بہت مشکل ہے۔