اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

808,263FansLike
9,938FollowersFollow
553,600FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

پانی کے نیچے سے اچانک قدیم مسجد نمودار ہو گئی، لوگوں کی جوق در جوق زیارت

نوادہ(آن لائن ) بھارتی ریاست بہار میں کئی عشروں سے پانی میں ڈوبی ہوئی مسجد اچانک سطح پر نمودار ہو گئی ہے، جس نے مسلمانوں کو خوش گوار حیرت سے دوچار کر دیا۔نوادہ کے راجولی بلاک میں پھولواریہ ڈیم کے جنوب میں واقع چیریلا گاؤں کی اس مسجد کو پرانے زمانے کے لوگ نوری مسجد کے نام سے یاد کرتے ہیں جو کہ 1985 میں پھلواریہ ڈیم کی تعمیر کے بعد زیر آب آ گئی تھی۔پہلے جب پانی کی سطح کم ہو جاتی تھی تو مسجد کے گنبد کا صرف ایک حصہ نظر آتا تھا اور لوگ یہ طے نہیں کر پاتے تھے کہ یہ کیا ہے، تاہم اب جب پانی پوری طرح خشک ہو چکا ہے، مسجد واضح ہو گئی ہے،

اس مسجد کی زمین سے بالائی گنبد تک اونچائی تقریباً 30 فٹ ہے۔لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ مسجد 20 ویں صدی کے اوائل میں تعمیر کی گئی تھی اور اس کی عمر تقریباً 120 سال ہو سکتی ہے۔ لوگ مسجد کی زیارت کے جوق در جوق وہاں پہنچ رہے ہیں۔ جب لوگوں نے وہاں پہلی مرتبہ ایک مسجد کو دیکھا تو وہ بہت حیران ہوئے تھے۔مسجد کی عمارت مکمل طور پر سلامت ہے، کئی دہائیوں تک زیر آب رہنے کے بعد بھی اس کے ڈھانچے کو معمولی نقصان بھی نہیں پہنچا۔پھلواریہ ڈیم کی تعمیر پر کام شروع ہونے سے پہلے موجود تھی، اس جگہ پر بڑی آبادی رہتی تھی جنھیں ڈیم کی تعمیر کے لیے وہاں سے دوسری جگہ منتقل کیا گیا، اور پورا علاقہ حکومت نے حاصل کر لیا، ڈیم کی تعمیر کے دوران مسجد کو اسی طرح چھوڑا گیا تھا، اور اسے گرانے کی کوشش نہیں کی گئی۔