اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,438FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

چین: روبوٹ کو سی ای او مقرر کردیاگیا

ٹیکنالوجی کی دوڑ میں بہت آگے چین نے ایک انوکھا کارنامہ کر دکھایا ہے ۔ آرٹیفیشل انٹیلی جنس میں اتنا یقین کے روبوٹ کو سی ای او بنا دیا۔چین کی میٹاورس کمپنی نے ایک آرٹیفیشل انٹیلی جنس سسٹم پر تیار کردہ روبوٹ کو اپنا سی ای او مقرر کرکے تاریخ رقم کردی۔یہ کمپنی 1999 میں قائم ہوئی تھی، یہ چین کی سب سے مقبول ویڈیو گیم بنانے والی کمپنیز میں شمار ہوتی ہے۔نئی اے آئی سی ای او تینگ یو کے نام سے جانی جاتی ہیں جو ادارہ جاتی کارکردگی ڈپارٹمنٹ کو دیکھیں گی۔کمپنی کے آپریشنز کا تخمینہ 10 ارب ڈالر لگایا گیا ہے، کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا خیال ہے کہ مصنوعی ذہانت کارپوریٹ مینجمنٹ کا مستقبل ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ 2017 میں چین کی کاروباری شخصیت جیک ما نے کہا تھا ’30 سال بعد ٹائم میگزین کے کور پر کسی روبوٹ کی تصویر لگی ہوگی کہ یہ سب سے بہترین سی ای او ہے‘۔