اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

806,882FansLike
9,941FollowersFollow
553,000FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

عمران خان جیل جائے گا تو لگ پتا جائے گا، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد ( آن لائن ) اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے لاپتا افراد کیس کے معاملے میں کہا کہ جہاں تک اس کیس کا معاملہ ہے اس سے زیادہ دکھی انسانیت کی خدمت کہیں نہیں ہوسکتی، آپ لوگوں کے عزیزوں اور پیاروں کو غائب کرکے لاپتا کردیں اس سے بڑا ظلم اور کیا ہوگا، چیف جسٹس نے جس طرح اس معاملے پر زور دیا ہے اس سے لوگوں کو پہلے بھی ریلیف ملا ہے۔وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان جیل گیا تو اسے لگ پتا جائے گا، عمران خان کو جولائی اور اگست میں ہی جیل بھیج دینا چاہیے تھا۔صحافی نے سوال کیا کہ عمران خان کہتے ہیں جیل جا کر اور خطرناک ہو جاؤں گا، جس پر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ یہ صرف کرنے والی باتیں ہیں جب جیل گیا لگ سمجھ جائے گی، ویسے جیل جانے کا موسم گزر رہا ہے عمران خان کو جولائی اگست میں ہی جیل بھیج دینا چاہیے تھا۔