اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,393FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

کروڑوں دلوں کی دھڑکن ہنی سنگھ اور انکی اہلیہ درمیان طلا ق ہو گئی

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی دہلی کی عدالت نے ہنی سنگھ اور شالینی تلوار کی طلاق کو حتمی منظوری دے دی، گلوکار نے اہلیہ کو تصفیہ کے ایک کروڑ بھارتی روپے بھی ادا کردیے ہیں۔شالینی تلوار کے درمیان شادی کے 11 سال بعد عدالتی حکم کے بعد طلاق ہوگئی۔گزشتہ سال ہنی سنگھ کے خلاف شالینی تلوار نے جنسی و گھریلو تشدد سمیت متعدد الزامات عائد کرتے ہوئے ان پر مقدمہ کیا اور 20 کروڑ بھارتی روپے کے ہرجانے کا بھی دعویٰ کیا۔

تاہم جمعرات کو عدالت نے طلاق کی منظوری دے دی جس کے بعد ہنی سنگھ نے ایک کروڑ بھارتی روپے بھی شالینی تلوار کو ادا کردیے۔ہنی سنگھ ور شالینی کی شادی 2011 میں ہوئی تھی ۔واضع رہے کہ ان کا یہ کیس کافی عرصہ چلا اور یو یو ہنی سنگھ نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات پر اپنے بیان میں کہا کہ میں بہت تکلیف میں ہوں اور اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتا ہوں ۔