اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,974FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

ناراض چمپینزی راضی ہو کر چڑیا گھر واپس آ گئی ۔

جنگ زدہ یوکرین کے شہر خارکیو میں مٹر گشتی کرنے والی ایک مادہ چمپینزی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہو رہی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یوکرین کے دوسرے سب سے بڑے شہر میں مختصر سیر سپاٹے کے بعد چیچی کو بالآخر ایک پیلے رنگ کی برساتی ہوڈی پہننے پر آمادہ کیا جا رہا ہے۔چیچی کو گھر واپس آنے کے لیے قائل کرنے والی وکٹوریہ کوزیریوا خارکیو چڑیا گھر کی ملازمہ ہیں۔

تیرہ سالہ مادہ چمپینزی پیر کے روز خارکیو چڑیا گھر سے فرار ہوئی، چڑیا گھر والوں نے اسے تقریباً دو گھنٹے بعد شمال مشرقی شہر کے فریڈم اسکوائر میں تلاش کیا، جو زیادہ دور نہیں تھا۔45 سالہ زو کیپر نے کہا، “اسے قائل کرنا مشکل نہیں تھا۔ بس بات چیت کی ضرورت تھی، بارش ہو رہی تھی، میں نے اس سے بات کی اور اپنی جیکٹ دینے کی بات کی، اسے پہننے میں مدد کی اور اسے گلے لگایا، پھر ہم اس کی پسندیدہ سائیکل پر اسے لیکر روانہ ہوگئے۔”